جے پور23 جولائی (کے ایم ایس )بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں نامعلوم افراد نے ایک گردوارہ کے سابق گرنتھی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے بال کاٹ دیے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب اس وقت پیش آیا جب گرو بخش سنگھ نامی سابق گرنتھی اپنی موٹر سائیکل پر موضع الاوڑا جا رہا تھا۔ ملزمان نے مدد حاصل کرنے کے بہانے انہیں روکا …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو قتل کر دیا
بنگلورو 23 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بیلارے میں ہندو انتہا پسند گروپ بجرنگ دل کے ارکان کے حملے میں زخمی ہونے والا 18 سالہ مسلم نوجوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت مسعود کے نام سے ہوئی ہے۔ہند و انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے مسعود کو19 جولائی کی رات کو کالنجا گاو¿ں میں بہیمانہ تشدد …
تفصیل۔۔۔مودی کو گوشت سے پیشہ کمانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اویسی
نئی دہلی22 جولائی (کے ایم ایس) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں گوشت کی دکانیں بند کی جارہی ہیں لیکن وزیر اعظم کو گوشت سے پیسہ کمانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسدالدین اویسی ان رپورٹس پر ردعمل کا اظہار …
تفصیل۔۔۔سی پی آئی-ایم ایل نے بھارت مخالف کارروائیوں میں مسلمانوں کے ملوث ہونے کو مسترد کر دیا
پٹنہ، 22 جولائی (کے ایم ایس):کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ لینن نسٹ (سی پی آئی-ایم ایل) اور دو دیگر سیاسی گروپوں نے بھارتی ریاست بہار میں پولیس کی طرف سے ایک فرضی مقدمے میں گرفتار کیے گئے مسلمان نوجوانوں کے خلاف پولیس الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی آئی-ایم ایل اور دو دیگر سیاسی گروپوں نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پھلواری …
تفصیل۔۔۔کرناٹک : مدرسوں پر بھارتی جھنڈا لہرانا لازمی قرار
بنگلورو 22جولائی(کے ایم ایس )بھارتی ریاست کرناٹک کی بی جے پی حکومت کی طرف سے دیگر تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ مدرسوں کیلئے بھی یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ یوم آزادکی تقاریب کے موقع پر 11تا17اگست بھارتی جھنڈا لہرائیں۔ محکمہ تعلیمات سے کہا گیا ہے کہ وہ آزادی کی 75سالہ تقاریب کے سلسلے میں جھنڈا لہرانے کے اس پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع …
تفصیل۔۔۔کرناٹک :شادی سے انکار پر ہندو نوجوان نے نرسنگ کی طالبہ کا سر دھڑ سے جدا کر دیا
بنگلورو 22جولائی(کے ایم ایس ) بھارتی ریاست کرناٹک میںایک دل دہلانے والے واقعہ میں ایک ہندو نوجوان نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے شادی سے انکار پر نرسنگ کی ایک طالبہ کا سر دھڑ سے جدا کر کے قتل کردیا ۔ بعدازاں ہندونوجوان نے طالبہ کے کٹا ہوئے سر کے ساتھ پولیس اسٹیشن جاکرخود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ کرناٹک کے ضلع وجے نگر کے علاقے کڈ لیگی میں جمعرات …
تفصیل۔۔۔قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی دروپدی مرموبھارت کی صدر منتخب
نئی دلی 21 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے صدارتی انتخابات میں قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی دروپدی مرمو ملک کی 15 ویں صدر منتخب ہوگئی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی کے تیسرے مرحلے میں حکمران اور اتحادی جماعتوں کی خاتون امیدوار دروپدی مرمو نے 50فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔انہوںنے صدارتی انتخاب میں حزب اختلاف کے امیدوار یشونت سنہا کو شکست دی …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت بھارت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی
کلکتہ 21 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ مودی کی سربراہی میں بی جے پی حکومت پورے بھارت کو نقصان پہنچارہی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتا بنرجی نے کلکتہ میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن جیسے تحقیقاتی اداروںکو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے …
تفصیل۔۔۔گیان واپی مسجد:سپریم کورٹ نے مبینہ شیولنگ کی پوجاکی اجازت دینے سے متعلق درخواست مسترد کر دی
نئی دلی 21 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد سے متعلق مقدمے کی سماعت اکتوبرکے پہلے ہفتے تک ملتوہی کر دی ہے اور مسجد کے احاطے سے ملنے والے مبینہ ‘شیولنگ’کی پوجا یا اس پر جل چڑھانے کی درخواست پر غور سے انکار کردیاہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، سوریہ کانت اور پی ایس نرسمہا پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے جمعرات …
تفصیل۔۔۔اتر پریش :بھارتی آر پی ایف اہلکاروں کے ہاتھوں ایک شہری ہلاک
بجنور20جولائی (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش میں انڈین ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف)کے5 کانسٹیبلوں نے ایک 30سالہ شہری کو ہلاک کر دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 30سالہ آئس کریم فروش کو بھارتی ریلوے پولیس نے ریاست کے ضلع بجنور کے امروہہ سٹی ریلوے سٹیشن پر چوکی انچارج سمیت اہلکاروں نے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیاپے۔ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے …
تفصیل۔۔۔