ممبئی17 جون (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں، حکمراں مہا وکاس اگھاڑی کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں اور بلڈوزر پالیسی پر قانونی ماہرین کے سوالات کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدے پر برقرار رہنے کا اخلاقی اختیار کھو دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این سی پی کے چیف ترجمان Mahesh Tapaseنے …
تفصیل۔۔۔نئی دلی:بھارتی پولیس کا کانگریس پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہو کر کارکنوں پر تشدد
نئی دلی 16 جون (کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے کہاہے کہ پولیس نے دارلحکومت نئی دلی میںپارٹی ہیڈ کوارٹر میں زبردستی داخل ہو کر کارکنوںکو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پوچھ گچھ کے خلاف پارٹی کارکنوں نے تیسرے دن بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ اس دوران کانگریس لیڈران نے کہاہے کہ دلی پولیس نے پارٹی …
تفصیل۔۔۔گوتریس کابھارت میں مسلم مخالف تشدد کے خاتمے زور
اقوام متحدہ 15 جون (کے ایم ایس)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت میں مودی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوز کرنے کی جاری مہم کے تناظر میں ملک میں مذہبی اختلافات کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی تشدد کو روکنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان Stephane Dujarricنے پریس بریفنگ …
تفصیل۔۔۔بھارت احتجاج کرنے والے مسلمانوں کی پکڑ دھکڑ بند کرے:ایمنسٹی انٹرنیشنل
نئی دہلی 15جون(کے ایم ایس)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت کو مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ کریک ڈائون فوری طور پر ختم کرنا چاہیے جو حکمران جماعت بی جے پی رہنمائوںکے توہین آمیز بیانات کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے عہدیدار آکار پٹیل نے ایک بیان میں کہا کہ حکام چن چن کر ان مسلمانوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں جو اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی …
تفصیل۔۔۔بھارت پر بڑا سائبر حملہ، 500سے زائد ویب سائٹس ہیک، پولیس اور سرکاری ویب سائٹس بھی شامل
نئی دہلی15جون(کے ایم ایس) بھارت میں منگل کو ایک بڑا سائبر حملہ ہواجس کے نتیجہ میں 500سے زائد ویب سائٹس ہیک ہوگئیں جن میں 70 سرکاری ویب سائٹس بشمول مہاراشٹر کے شہر تھانے پولیس کی ویب سائٹ بھی شامل ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہیکروں نے یہ کام کیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر سیل کے اے ڈی جی مدھوکر پانڈے نے کہا کہ کئی …
تفصیل۔۔۔بھارت: اترپردیش میں مسلمانوں کے بعد سکھوں کے گھر اورلنگر ہال مسمار
نئی دہلی14جون)کے ایم ایس( بھارت میںشرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی(ایس جی پی سی)کے صدر ایڈوکیٹ ہرجندر سنگھ نے ریاست اترپردیش میں دہلی۔مراد آباد ہائی وے پر گگن منوہر پور گائوں میں سکھوں کے لنگر ہال اور گھروں کو مسمار کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اسسٹنٹ سیکریٹری میڈیا ایس کلوندر سنگھ نے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔بھارت رافیل اور تیجس کے بعد مزید 114لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے
نئی دہلی14جون (کے ایم ایس)بھارتی فضائیہ رافیل اور تیجس کے بعد مزید 114لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ ٹاٹا، اڈانی اور مہندرا کے کاروباری گروپس نے بھارت کے اسٹریٹجک پارٹنرز بننے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فضائیہ ”بائے گلوبل اینڈ میک ان انڈیا”منصوبے کے تحت مزید 114لڑاکا طیارے حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور امریکہ، فرانس، روس اور سویڈن کی …
تفصیل۔۔۔بھارت نے ڈرون بنانے والی کمپنی کو ڈرون کوالٹی سرٹیفکیٹ جاری کردیا
نئی دہلی14جون(کے ایم ایس) ڈرون بنانے والی کمپنی” ٹیک ورلڈ ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ” بھارت میں ڈرون کوالٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی جس سے بھارت کو رواں ماہ تقریبا ساڑھے تین سو سرٹیفائیڈ ڈرون ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کی شہری ہوابازی کی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے نئی دہلی میںوزارت میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں کمپنی کو یہ …
تفصیل۔۔۔بھارت میں بلڈوزر راج کے خلاف سابق ججوں اور وکلاء کا بھارتی چیف جسٹس کے نام خط
حیدرآباد 14جون)کے ایم ایس)بھارتیسپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے سابق ججوں اور سینئر وکلا ء نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کو خط لکھ کر ان پر زور دیا ہے کہ وہ اتر پردیش میں ریاستی حکام کی طرف سے مسلمان مظاہرین کے مکانات مسمار کرنے اور بہت سے لوگوں کو گرفتارکرنے کا از خود نوٹ لیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سابق ججوں اور سینئر وکلا ء کے …
تفصیل۔۔۔کانگریس کے مظاہرے پر پولیس کے تشدد سے پی چدم برم کی پسلی ٹوٹ گئی
نئی دلی 14 جون (کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر پی چدم برم کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے پارٹی رہنماء راہل گاندھی کو تفتیش کیلئے طلب کئے جانے کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کے تشدد سے ایک پسلی ٹوٹ گئی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راہل گاندھی کو منی لانڈرنگ کے مقدمے کی تفتیش کے سلسلے …
تفصیل۔۔۔