نئی دلی: انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ مودی حکومت سچ کو چھپانے اور ڈرانے دھمکانے کیلئے مافیا کی طرح کام کرتی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جے رام رمیش نے سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس“ پر لکھا کہ مودی حکومت کا تازہ ترین شکار کمپٹرولر اینڈآڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے تین اہلکار ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پیش …
تفصیل۔۔۔”سی بی آئی“ نے نیوز کلک کے گرفتار ایڈیٹر انچیف پر بیر پرکایست کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپے مارے
نئی دہلی: بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نیوز پورٹل” نیوز کلک“ کے خلاف درج مقدمے کے سلسلے میں دارلحکومت نئی دلی میں دو مقامات پر چھاپے مارے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی پولیس نے حال ہی میں نیو کلک کے خلاف فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ سی بی آئی حکام …
تفصیل۔۔۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرنے پرعلی گڑھ یونیورسٹی کے 4مسلم طلباء کیخلاف مقدمہ درج
علی گڑھ: بھارت میں پولیس نے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مارچ کرنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 4 مسلم طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلبا نے یونیورسٹی کیمپس میں ڈک پوائنٹ سے باب سرسید گیٹ تک احتجاجی مارچ نکالاتھا۔علی گڑھ کے ایس پی سٹی آر شیکھر پاٹھک نے ایک بیان میں کہا …
تفصیل۔۔۔نئی دلی کی عدالت نےنیوز کلک کے مدیر اورایچ آر ہیڈ کو 10 دن کی عدالتی حراست میں دیدیا
نئی دلی: نئی دلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ نے ویب نیوز پورٹل نیوز کلک کے بانی مدیر پربیر پرکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کو 10دنوں کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج مقدمے کی سماعت کے دوران دلی پولیس نے اگرچہ پربیر پرکایستھ اور امت چکرورتی کا ریمانڈ نہیں مانگاتھا اور …
تفصیل۔۔۔بھارت : تامل ناڈو میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے 11افراد ہلاک
چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخوں کے ایک گودام میں دھماکے سے کم از کم 11افراد ہلاک اور12دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست میں ضلع آریالر کے علاقے ویراگالرمیں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش بازی کے سامان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں11افراد ہلاک اور 12زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے …
تفصیل۔۔۔کینیڈا میں اسرائیل مخالف مظاہرں پر بھارت نے سوشل میڈیا پر جسٹن ٹروڈو کیخلاف مہم شروع کر دی
نئی دلی:بھارت نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کینیڈا میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم کو بدنام کرنے کیلئے انتہا پسند ہندوتوا نظریے سے وابستہ اپنی سوشل میڈیا بریگیڈ کو متحرک کر دیا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر ویشالی پودار نے بھی جسٹن …
تفصیل۔۔۔منی پور: کوکی قبیلے کے عیسائی نوجوان کو زندہ جلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں کوکی قبیلے کے ایک عیسائی نوجوان کو درخت کے ساتھ الٹا لٹکا کرزندہ جلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سات سیکنڈ دورانیے کی اس ویڈیو میں درخت سے الٹا لٹکائے گئے قبائلی نوجوان کا چہرہ خون آلود جبکہ اسکے نیچے زمین پر آگ لگائی گئی ہے جس سے اس کے جسم پر آگ لگ گئی …
تفصیل۔۔۔بیرون ملک برآمد کئے گئے بھارتی ساختہ 2اور سیرپ زہریلے قراردیے گئے
نئی دلی: بھارتی ساختہ کھانسی کے ایک سیرپ سے دنیا بھر میں 141بچوں کی ہونیوالی ا موات کے کئی ماہ بعد بھارت کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نورس میڈیسنزنامی کمپنی کے کھانسی اور اینٹی الرجی کے سیرپوں کو زہریلاقراردیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کمپنی کے کھانسی کے شربت ڈائیتھیلین گلائکول یا ایتھیلین گلائکول ماردہ پایاگیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کی ایما پر درج جھوٹے مقدمے کی وجہ سے پاکستانی سپورٹس پریزینٹر زینب عباس کو بھارت چھوڑنا پڑا
دبئی : بھارت کی ہندو توا حکومت کی ایما پر ایک وکیل کی طرف سے پاکستانی فی میل سپورٹس پریزینٹر زینب عباس کے خلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج کے بعد زینب ورلڈ کپ کی کوریج ادھوری چھوڑ کر مجبور ا دبئی چلی گئی ہیں۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی دشمن بالکل بھی نئی نہیں ہے اوربھارت میں فی میل پاکستانی سپورٹس پریزینٹر زینب عباس کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ درج …
تفصیل۔۔۔بھارتی محکمہ انکم ٹیکس کے وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے
سرینگر:بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس دہلی نے بھارتی فورسز کے ساتھ مل کر لال منڈی سرینگر میں حیدر پورہ کے رہائشی جمیل ایمن کی ملکیت داور ٹیکسٹائل ایجنسی پر چھاپہ مارا۔ہندوتوا افسر سدیپ ڈباس کی سربراہی میں ایک اور ٹیم نے عادل ماگرے کی ملکیت والی کشمیر گلاس انڈسٹری اور نثار احمد کی ملکیت …
تفصیل۔۔۔