اسلام آباد14فروری(کے ایم ایس) بھارت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنوں سمیت مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ 2019میں آج ہی کے دن مقبوضہ جموں و کشمیر میں پلوامہ حملہ بھی فالس فلیگ آپریشن کی ایک مثال ہے۔ضلع پلوامہ میں بارود سے بھری ایک گاڑی انڈین سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے میں شامل ایک بس سے ٹکرا نے سے 40سے زائد بھارتی …
تفصیل۔۔۔بھارت میں 2019سے2022کے دوران خودکشیوں کے رحجان میں نمایاں اضافہ
نئی دلی 14فروری (کے ایم ایس) بھارت میں 2019سے 2021کے دوران خودکشیوں کے رحجان میں نمایاںاضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ خودکشی کے واقعات زیادہ تر معاشی طور پر کمزور طبقوں میں پیش آئے جن میں دیہاڑی دار ، خودروزگار کے حامل افراد اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے تنخواہ دارافرادشامل ہیں۔وزیر محنت بھوپیندر یادیو نے لوک سبھا …
تفصیل۔۔۔بی بی سی کے دہلی اور ممبئی دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپے، ملازمین ایک کمرے میں بند، فون چھین لئے گئے
نئی دہلی14فروری(کے ایم ایس) بھارت میںمحکمہ انکم ٹیکس نے منگل کی صبح دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے، ملازمین کو ایک کمرے میں بند کردیااوران کے موبائل فون چھین لئے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایاکہ دفاتر میں کسی کے بھی آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی۔کانگریس پارٹی نے بی بی سی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپوں پر رد عمل ظاہر …
تفصیل۔۔۔بھارت نے گزشتہ 5برس کے دوران روس سے 13ارب ڈالرکے ہتھیار خریدے
نئی دلی 14فروری (کے ایم ایس) بھارتی حکومت نے یوکرین پر روس کے حملے بعد مغربی ممالک کی طرف سے اس کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس سے تقریبا 13 ارب ڈالر مالیت کا فوجی سازو سامان خریدا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے13ارب ڈالر مالیت کا فوجی سازو سامان خریدنے کے علاو روس کو 10ارب ڈالر سے زائد کی …
تفصیل۔۔۔امرتسر :مظاہرین نے نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا
امرتسر 14فروری (کے ایم ایس) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکنوں نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا۔ احتجاج کی کال کیمونسٹ پارٹی نے عوام دشمن بجٹ کے خلاف دی تھی۔ پنجاب کے علاقے چھیہاڑہ میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکن چھیہارٹہ کے ایکتا بھون میں جمع ہوئے اور احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی کا پتلابھی نذر …
تفصیل۔۔۔بھارت جنگ بندی، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق نہرو کے خطوط کومنظر عام پر لانے سے کترا رہا ہے ،برطانوی روزنامے گارڈین کا انکشاف
لندن 14فروری (کے ایم ایس) بھارت جنگ بندی اور مقبوضہ جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق 1947 کے دستاویزات کومنظر عام پر لانے سے کترا ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ ان "حساس” خطوط سے اسکے خارجہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانوی روزنامہ گارڈین نے ایک رپورٹ میں سرکاری دستاویزات جنہیں بوچر پیپرز کے نام سے جانا جاتا ہے، کہاہے کہ ان دستاویزات …
تفصیل۔۔۔تمل ناڈو :بی بی سی ڈاکو منٹری کی نمائش پر طلبہ کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون
نئی دلی14فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تمل ناڈو کی سیاسی جماعتوں نے 2002 کے گجرات میں مسلم کش فسادات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پر طالب علموں کے خلاف پولیس کے کریک ڈائون پر ریاستی حکومت پرکڑی تنقید کی ہے۔ تمل ناڈو پولیس نے سٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا اور آل انڈیا سٹوڈنٹ فیڈریشن کے طلبہ …
تفصیل۔۔۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آزادی اور رواداری ختم ہو رہی ہے:نیویارک ٹائمز
نیویارک13فروری(کے ایم ایس)لیڈیا پولگرین نیویارک ٹائمز میں لکھتی ہیں کہ نریندر مودی کی حکومت کے تحت بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور مجرموں کو اکثر سزا نہیں ملتی ہے ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے ایسے قوانین اور پالیسیاں نافذ کررکھی ہیں جن کا مقصدمسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے۔شہریت کے قوانین میں تبدیلیاں جن سے مسلمانوں کو نقصان پہنچتا ہے اور …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں حدبندی کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا
نئی دہلی 13فروری(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے جموں اور کشمیرمیں حد بندی کے عمل کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ عدالت نے کہاکہ حد بندی سے وادی میں انتخابات کے لیے راستہ ہموارہواہے۔عدالت عظمی نے جموں و کشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا کے حلقوں کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے حد بندی کمیشن کی تشکیل کے حکومت کے فیصلے کو چیلنج …
تفصیل۔۔۔بھارت میں ایودھیا بنچ کے ریٹائرڈ جج اور چار بی جے پی رہنما ئوں کو گورنر بنایاگیا
نئی دہلی 13فروری(کے ایم ایس) بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت اور بھارتی عدلیہ کے درمیان گٹھ جوڑ کی اس وقت ایک بارپھر تصدیق ہوگئی ہے جب صدر دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایس عبدالنذیر جو 2019کے ایودھیا کے متنازع فیصلے کا حصہ تھا،اور بی جے پی کے چار رہنمائوں کومختلف بھارتی ریاستوں کے گورنر کے طور پرمقررکردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس نذیر ایودھیا فیصلے …
تفصیل۔۔۔