نئی دہلی 05دسمبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے نالسوپرا میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک ہندو ہجوم نے ایک مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پریشان کن ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 27سالہ شخص کو جس کی شناخت آدم خان کے نام سے ہوئی ہے ، چوری کے شبے میں تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے جس سے …
تفصیل۔۔۔بھارت قتل وغارت کے سب سے زیادہ خطرے والے ممالک میں8ویں نمبر پر: امریکی تحقیق
نئی دہلی 05دسمبر(کے ایم ایس)امریکہ میں ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھارت2022-23میں بڑے پیمانے پر قتل وغارت کے سب سے زیادہ خطرے والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ ”ارلی وارننگ پروجیکٹ ”نے جو بڑے پیمانے پر تشدد کے خطرے والے ممالک کی نشاندہی کرتا ہے ، اپنی نومبر کی رپورٹ میں کہاہے کہ 2022-2023میں بھارت میں بڑے پیمانے پر قتل وغارت کا امکان ہے۔ امریکہ کے ہولوکاسٹ …
تفصیل۔۔۔قطر میں گرفتار بحریہ کے 8جاسوس اہلکاروں کی رہائی کے لئے بھارت کی سرتوڑ کوششیں
نئی دہلی05دسمبر(کے ایم ایس) جہاں سب کی نظریں قطر میں جاری فٹبال عالمی کپ پر لگی ہوئی ہیں،وہاں بھارت اپنی شرمندگی کو چھپانے کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار اپنی بحریہ کے 8اہلکاروں کو کسی بھی قیمت پر چھڑانے کی سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔ مودی حکومت نے انڈین سروس مین موومنٹ (IESM)کو متحرک کردیا ہے کہ وہ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو ایک خط لکھ …
تفصیل۔۔۔اتر پردیش: ریل کی زد میں آنے سے مسلم سبزی فروس کی ٹانگین کٹ گئیں
لکھنو 04 دسمبر (کے ایم ایس): بھارتی ریاست اتر پردیش کے قصبے کانپور میں ایک نوجوان مسلم سبزی فروش کی اس وقت ریل کی ٹکر سے ٹانگیں کٹ گئیں جب وہ پولیس اہلکاروں کی طرف سے پٹری پر پھنکا جانے والا اپنا ترازو اٹھا رہا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ کانپور کے علاقے صاحب نگر کا رہائشی 18 سالہ ارسلان جی ٹی روڈ کے کنارے سبزی فروخت کر رہا …
تفصیل۔۔۔بھارت میں صرف ہندووں کو رہنے دیا جائے، بی جے پی وزیر
نئی دہلی 04 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بھارتی وزیر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں صرف ہندووں کو رہنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گریراج سنگھ نے ریاست بہار کے شہر بیگوسرائے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ اس بات کو یقینی نہیں بنایا گیا کہ ”مذہب کی بنیاد پر تقسیم“ کے دوران ”صرف …
تفصیل۔۔۔1993کے ممبئی دھماکوں کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچائی گئی تھی، بھارتی صحافی
ممبئی04دسمبر(کے ایم ایس) معروف بھارتی صحافی جتیندر دکشت نے کہا ہے کہ 1993 میں ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی آڑمیں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچائی گئی تھی۔انہوںنے کہا کہ اگر ہم نے فرقہ وارانہ اتحاد کو نقصان پہنچانے کا عمل بند نہ کیا تو وہ دن دور نہیں جب بھارت کو خانہ جنگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مراٹھی ٹیلی ویژن نیوز چینل ”اے …
تفصیل۔۔۔تامل ناڈو میں سکول پرنسپل نے دلت طلباءکو بیت الخلاءصاف کرنے پر مجبور کردیا
نئی دہلی، 04 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع ایروڈمیں ایک سکول پرنسپل نے دلت طلباءکو بیت الخلا صاف کرنے پر مجبور کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طالب علم کی والدہ نے سکول پرنسپل کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق5ویں کلاس کے طالب علم کی والدہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ پرنسپل گیتا رانی نے صرف درج فہرست ذات (ایس سی) …
تفصیل۔۔۔بھارت: اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشدکی شکایت پر چار مسلمانوں سمیت چھ پروفیسر فارغ
اندور04دسمبر(کے ایم ایس):بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں آر ایس ایس کی طلباء تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی شکایت پر ایک سرکاری کالج کے چار مسلمانوں سمیت 6 پروفیسروں کوفارغ کرکے ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے ان پروفیسروں پر مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے سمیت کئی الزامات لگائے تھے۔ اے بی وی پی نے اس سلسلے میں …
تفصیل۔۔۔بھارتی فلم فیسٹول کے دیگر3 ججوں کی دی کشمیر فائلز کے بارے میں جیوری سربراہ کے بیان کی حمایت
نئی دہلی04دسمبر(کے ایم ایس)برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس کے فاتح جینکو گوتونے جو بھارت میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچ رکنی جیوری کا حصہ تھے، کہا ہے کہ وہ اور ان کے دو ساتھی جج فیسٹول کی اختتامی تقریب میںجیوری کے چیئرپرسن ندو لیپڈ کے اس بیان کے ساتھ کھڑے ہیں جس میں انہوں نے فلم ” دی کشمیر فائلز” کومحض پروپیگنڈا قراردیاتھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے …
تفصیل۔۔۔بھارت : آٹھویں جماعت کی طالبہ سے دو ہم جماعت ساتھیوں کی زیادتی
ممبئی04دسمبر(کے ایم ایس)بھاتی شہرممبئی میں دو لڑکوں نے اپنے اسکول کے کلاس روم میں اپنی 13سالہ ہم جماعت طالبہ کی عصمت دری کی جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ لڑکی کو اس کے دو ہم جماعت ساتھیوں نے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب ان کے ساتھی طلباء ڈانس کی مشق کے لیے …
تفصیل۔۔۔