مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت

اسلام آباد 24 اکتوبر (کے ایم ایس) جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ لوگوں خاص کرنوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ینگ مینز لیگ کے وائس چیئرمین زاہد اشرف نے اسلام آباد میں جاری …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فورسز نے شوپیان میں ایک اور نہتے شہری کو شہید کردیا

بھارتی فورسز نے شوپیان میں ایک اور نہتے شہری کو شہید کردیا

گزشتہ چھ ماہ کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 116ہوگئی سرینگر24اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک اور نہتے شہری کوگولی مارکر شہید کردیا جس سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 116ہوگئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی …

تفصیل۔۔۔

میرواعظ فورم کی طرف سے27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال اوربلیک آوٹ کی اپیل

میرواعظ فورم کی طرف سے27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال اوربلیک آوٹ کی اپیل

سرینگر24اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال اوربلیک آوٹ کرکے دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ کشمیری اپنی سر زمین پر بھارت کے جبری قبضے اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق …

تفصیل۔۔۔

بی جے پی حکومت کوروناویکسینیشن مہم کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہی ہے: کانگریس

بی جے پی حکومت کوروناویکسینیشن مہم کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہی ہے: کانگریس

کولکتہ24 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس پارٹی کا کہناہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت بی جے پی حکومت کوروناویکسینیشن کے اعداد و شمار کے حوالے سے اپنی مہم کے ذریعے ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما ادھیر چودھری نے کہا کہ مودی کی 100 کروڑ ویکسین کی خوراکوںکے بارے میں مہم کو …

تفصیل۔۔۔

کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا : ماس موومنٹ

کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا : ماس موومنٹ

سرینگر24اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ماس مومنٹ نے کہا ہے کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا بلکہ اس طرح کے اقدامات سے ہماری تحریک آزادی مزید مضبوط اور متحرک ہوجائے گی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکرٹری انفارمیشن شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ روزانہ …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر: برف میں پھنسے دوافراد جاں بحق

مقبوضہ جموں وکشمیر: برف میں پھنسے دوافراد جاں بحق

سرینگر24اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے سنتھن درے میں برف میں پھنس جانے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو دیگر کو بچا لیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک ریسکیو ٹیم سنتھن درے میں اس مقام پر پہنچی جہاں چار افراد برف میں پھنسے ہوئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ آج صبح 5 بجے کے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر : پونچھ آپریشن کے دوران مزید ایک فوجی ،دو پولیس اہلکارزخمی

مقبوضہ جموں وکشمیر : پونچھ آپریشن کے دوران مزید ایک فوجی ،دو پولیس اہلکارزخمی

سرینگر24اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ میں ایک حملے کے دوران ایک بھارتی فوجی اور پولیس کے دو اہلکارشدید زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ پونچھ کے علاقے بھاٹا دھوریان میں ایک جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کا ایک اور پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپ …

تفصیل۔۔۔

بھارتی فورسز نے بارہمولہ میں ایک نوجوان گرفتارکرلیا

بھارتی فورسز نے بارہمولہ میں ایک نوجوان گرفتارکرلیا

سرینگر23 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے مشترکہ طورپرکارروائی کرتے ہوئے ضلع کے علاقے کچہامہ میں فاروق احمد ملک نامی نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتارکیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان …

تفصیل۔۔۔

بھارتی حکومت اصل مسئلے کو حل کرنے کے بجائے جموں و کشمیر کو انتشار کی طرف دھکیل رہی ہے: محبوبہ مفتی

بھارتی حکومت اصل مسئلے کو حل کرنے کے بجائے جموں و کشمیر کو انتشار کی طرف دھکیل رہی ہے: محبوبہ مفتی

سرینگر23 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعدبھارتی حکومت اصل مسئلے کو حل کرنے کے بجائے جموں و کشمیر کو انتشار کی طرف دھکیل رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے یہ بات بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے موقع …

تفصیل۔۔۔

نئی دہلی اورجموں کی فرقہ پرست قوتیں جموں و کشمیر کو مزید تقسیم کرنے سے باز رہیں

نئی دہلی اورجموں کی فرقہ پرست قوتیں جموں و کشمیر کو مزید تقسیم کرنے سے باز رہیں

جموں23 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی وسماجی تنظیموں کے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پیر پنجال اینڈچناب ویلی یونائیٹڈ فرنٹ (پی پی سی وی یو ایف)نے نئی دہلی اور جموں میں فرقہ پرست قوتوں کو خبردارکیا ہے کہ وہ خطے کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر مزید تقسیم کرنے کے کسی بھی مذموم اقدام سے باز رہیں ۔ پی پی …

تفصیل۔۔۔