بھارت

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو منشیات کی سمگلنگ اور پیدوارمیں ملوث 23ممالک کی فہرست میں شامل کردیا

واشنگٹن.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 50فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد بھارت کا نام منشیات کی اسمگلنگ اور پیداوار میں ملوث 23 ممالک کی فہرست میں بھی شامل کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی کانگریس میں پیش کیے گئے صدارتی فیصلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت سمیت 23 ممالک کی نشاندہی کی ہے جو منشیات کی غیر قانونی پیداوار اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔اس فہرست میں بھارت کے علاوہ افغانستان، بہاماس، گوئٹے مالا، ہیٹی، بیلیز،جمیکا، لائوس، بولیویا، میانمار، کولمبیا، کوسٹاریکا، ڈومینیکن ریپبلک،ایکواڈور، ایل سلواڈور، ہونڈوراس، میکسیکو، نکاراگوا، پاناما، پیرو، وینزویلا اوردیگرممالک شامل ہیں۔صدارتی تعین وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی ایک قسم ہے جو امریکی وفاقی حکومت کی ایگزیکٹیو برانچ کی سرکاری پالیسی یا موقف کے مطابق کیے گئے فیصلوں کی عکاسی کرتی ہے۔ وائٹ ہائوس نے کہا کہ صدرٹرمپ نے کانگریس کو ان بڑے ممالک کی فہرست پیش کی ہے جو امریکہ میں غیر قانونی منشیات کی سپلائی اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔مزید برآں امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مذکورہ ممالک غیر قانونی ادویات اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی تیاری اور اسمگلنگ کے ذریعے امریکہ اور اس کے عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ فہرست میں کسی ملک کی موجودگی لازمی طور پر اس ملک کی حکومت کی انسداد منشیات کی کوششوں یا امریکہ کے ساتھ اس کے تعاون کی سطح کی عکاسی نہیں کرتی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل روسی تیل کی مسلسل خریداری پر بھارت کے خلاف 50فیصد ٹیرف اوردیگر پابندیاںنافذ کر چکے ہیں جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی واضح ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button