کشمیری تارکین وطن

ویانا: بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیر کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ویانا: آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کارل پلاٹس، اوپرا کے قریب کشمیر کے حق میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیئرمین کشمیر فریڈم فرنٹ آسٹریا پروفیسر ملک شوکت اعوان کی زیرِ قیادت مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
مظاہرین نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ بینرز پر بھارت اور مودی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر پروفیسر ملک شوکت اعوان، سید اظہر شاہ، حاجی رانا محمد ادریس اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
مقررین نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے جبکہ یورپی یونین بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔
مظاہرے کے اختتام پر حاجی رانا محمد ادریس نے تمام شرکا کے ہمراہ اجتماعی دعا میں امت مسلمہ، فلسطین و کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں کروائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button