مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسکول کی دیوار گرنے سے کمسن طالبہ جاں بحق
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے درگمولہ میں ہفتے کے روز کھانے کے وقفے کے دوران اسکول کی دیوار کا ایک حصہ گرنے سے تیسری جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والی طالبہ کی شناخت غازیہ پرویز دختر پرویز احمد نجار کے نام سے ہوئی ہے۔اسکول کی دیوار کا ایک حصہ اچانک گر کر بچی پر آ گرا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثناءحکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دیوار گرنے کی وجوہات اور حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔






