بھارت

پاکستانی تجزیہ کار نے بھارتی ٹی وی کے لائیو شو میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کا کچا چٹھا کھول دیا

اسلام آباد :پاکستانی تجزیہ کارحیدرحیات خان نے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے اوربے بنیاد الزامات کو حقائق کیساتھ بے نقاب کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حیدر حیات خان نے بھارتی نیوزچینل کے پروگرام میں کہا کہ مودی حکومت اوربھارتی میڈیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پیش آنے والے ہر واقعے کو بغیر ثبوت کے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے موسیٰ عرف آصف فوجی کوشہید کرنے کا دعوی کیا، تاہم ڈی جی آئی ایس پی آرنے انہیں میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
انہوں نے کہاکہ حال ہی میں کلگام واقعے پربھارتی گودی میڈیا نے شورمچایا کہ اس میں لشکرطبیبہ سے وابستہ لطیف بٹ ملوث ہے جو جموں وکشمیریوتھ نیشنل کانفرنس کا شمالی کشمیرکا جوائنٹ سیکرٹری نکلا اوروہ خود میڈیا کے سامنے آگیا۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت ہرالیکشن سے قبل فالس فلیگ آپریشنزاورپاکستان مخالف بیانیے کوہوا دینے کے لئے بھارتی میڈیا کو استعمال کرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button