مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ :بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک معمر شخص شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جام نگر گجرات کے رہائشی 65سالہ بھرت بھائی پاریک نے ضلع کے علاقے گلمرگ کے ایک ہوٹل میں سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ادھر ضلع راجوری کے علاقے گردن چاوا میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بھارتی فوجیوں نے علی الصبح محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button