مقبوضہ جموں و کشمیر

سی آر پی ایف مقبوضہ کشمیرمیں نئی کوبرا بٹالین تعینات کرے گی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر اپنے وحشیانہ مظالم کاسلسلہ مزید تیز کرنے کیلئے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس مقبوضہ علاقے میں ایک نئی کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (کوبرا)تعینات کریگی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل گیانیندر پرتاپ سنگھ نے مدھیہ پردیش کے شہر نیمچ میں فورس کے 86ویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر قائم کئے جانیوالے کوبرا یونٹ کوجموں اور وادی کشمیر دونوں کے جنگل کے علاقوں میں تعینات کیا جائیگا۔2008-09 میں اپنی تشکیل کے بعد سے یہ 11ویں کوبرا بٹالین ہو گی ۔ 2023میں کئی کوبرا کمپنیوں نے وادی کشمیر میں تربیت حاصل کی تھی لیکن انہیں تعینات نہیں کیا گیاتھا۔کوبرا کمانڈوز جنگل میں جنگ اور گوریلا حکمت عملی کی تربیت حاصل کرتے ہیں اور جدید ہتھیاروں، مواصلاتی اور نگرانی کے آلات سے لیس ہوتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button