مودی حکومت نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے میں ارکان کے احتجاج پر پابندی عائد کردی
نئی دلی 16 جولائی (کے ایم ایس)بھارت میں نریندر مودی کی فسطائی حکومت نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے میں مظاہرے، احتجاج ، دھرنے یا کسی مذہبی تقریب کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کی طرف سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک سرکلر جار ی کیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے کو کسی بھی مظاہرے ،دھرنے ، ہڑتال یا کسی مذہبی تقریب کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔ کانگریس اور خزب اختلاف کی دیگر جماعتوں نے سرکلر کے حوالے سے بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی ملک کو بری طرح برباد کر رہی ہے ۔
بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوگ سبھا نے بھی ایک نیا سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شرمندگی، خیانت، کرپٹ، ڈرامہ ، منافق اور نااہل جیسے الفاط کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ” غیر پارلیمانی“ سمجھا جائے گا۔