بھارت
بھارتی وزیر دفاع معائنے کے دوران سب میرین میں پھنس گئے، ویڈیو وائرل
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ایک ویڈیو میں دکھایاگیاہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ایک آبدوزمیں داخل ہونے کی کوشش کے دوران مشکلات کا شکار ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر دفاع سب میرین کے داخلی حصے میں داخل ہوتے ہوئے پھسل گئے اور تنگ راستے میں پھنس گئے، جس کے بعد عملے نے انہیں کافی کوشش کے بعد باہر نکالا۔اطلاعات کے مطابق راج ناتھ نے بعد میں دوبارہ آبدوز کے اندر جانے سے انکار کر دیا اور اسے تنگ اور خوفناک قرار دیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر دلچسپ تبصر ے جاری ہیں ۔بعض افراد اسے فوجی قیادت اور زمینی حقائق کے درمیان فرق سے جوڑ رہے ہیں ۔








