مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں کی طرف سے کشمیری شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کااعادہ

APHCسرینگر 27دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحریت رہنمائوں میر محمد اقبال ، فردوس احمد شاہ اورغلام نبی وسیم نے کشمیری شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں میر محمد اقبال ، فردوس احمد شاہ اورغلام نبی وسیم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیری حریت پسند نوجوان بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کے عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کرر ہے ہیں ۔ انہوں نے شہید کشمیری نوجوانوںکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔حریت رہنمائوں نے اترپردیش کی وارانسی سنٹرل جیل کی تنگ و تاریک کوٹھری میں قید سینئرحریت رہنماء عبدالصمد انقلابی کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button