مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :ہائیکورٹ نے پانچ افراد پر لاگو کالا قانون ”پی ایس اے “ کالعدم قرار دیدیا

سرینگر 19 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے پانچ افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت غیر قانونی حراست کالعدم قرار دےدی ہے۔
عدالت نے نظربندی کی وجوہات کو مبہم اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو کو نظربندوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نے عبدالرشید ملک، محمد سلیم میر، ریاض احمد صوفی، محمد دلاور خواجہ اور زاہد احمد ملک کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دے دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button