گرفتار
بھارتی پولیس نے شکیل بخشی کو سرینگر سے گرفتار کر لیا
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے اسلامک اسٹوڈنٹس لیگ کے سربراہ شکیل احمدبخشی کو سرینگر سے گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے غوثیہ کالونی بمنہ سرینگر میں شکیل بخشی کے گھر پر چھاپہ مارکر انہیں ایک دہائی پرانے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا۔بھارتی پولیس نے سرینگر کے دو رہائشیوں کو بھی گرفتار کیا۔ اویس منیر خان اور فیروز احمد نینگروکو ضلع گاندربل میں امرناتھ یاتراکے” نو فلائی زون میں” ڈرون اڑانے پر گرفتارکیاگیا۔






