مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 101 نئے کیس رپورٹ ہوئے
سرینگر 31 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے بتایا کہ علاقے میں کورونا وائرس کے 101 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے کشمیر ڈویژن میں 90 جبکہ جموں ڈویژن میں 11 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے علاقے میں مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ32ہزار154 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 886مریض موجود ہیں جن میں سے جموں ڈویژن میں 103 جبکہ کشمیر ڈویژن میں 783 مریض ہیں۔ کورونا وائرس کے 326836 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور 4432 کی موت ہو چکی ہے ان میں سے جموں ڈویژن میں 2176 اور کشمیر ڈویڑن میں 2256 مریض فوت ہوچکے ہیں۔