بھارت

بھارت : بہارمیں بیہوشی کی حالت میں چلتی ایمبولینس میں لڑکی کی عصمت دری

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا سے ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاںہوم گارڈز کی بھرتی کے لیے دوڑ میں شریک ایک نوجوان خاتون امیدوار کی چلتی ایمبولینس میں عصمت دری کی گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاست میں ہوم گارڈز کی بھرتی کے لیے جسمانی ٹیسٹ ہو رہے تھے۔ دوڑ کے دوران ایک نوجوان خاتون امیدوار اچانک بیہوش ہو گئی۔ موقع پر موجود عملے نے ایمبولینس کو فوری طور پر بلایا تاکہ اسے اسپتال پہنچایا جا سکے۔ متاثرہ لڑکی کو ایک ایمبولینس میں ڈرائیور ونے کمار اور ٹیکنیشن اجیت کمار کے ساتھ اسپتال بھیجا گیا۔تاہم اسپتال پہنچنے کے بعد جب لڑکی کو ہوش آیا تو اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اسپتال لے جاتے وقت چلتی ایمبولینس میں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کمار نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت کے بعد ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی قیادت ایس ڈی پی او سوربھ جیسوال نے کی۔ ٹیم نے فوری چھاپے مار کر دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پولیس نے فارینزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم کو موقع پر بھیجا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ راستے میںسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ملزمان کی شناخت اور واقعے کی تصدیق کی گئی۔ دونوں کے خلاف عصمت دری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس ایس پی آنند کمار نے بتایا کہ کیس کی تیز رفتاری سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ہی چالان داخل کر کے عدالت میں کارروائی مکمل کی جائے گی۔یہ واقعہ بھارت میں صرف پولیس یا عدالتی نظام کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ اسپتال لے جانے والی ایمبولینس جیسی محفوظ گاڑی میں بھی خواتین محفوظ نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button