APHC-AJKپاکستان

کراچی:مقررین کا شہید برہان مظفر وانی کو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

کراچی:
کراچی میں منعقدہ سیمینار کے مقررین نے شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو انکے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔برہان وانی کی جدوجہد اور مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالا ت کا اظہار مقررین نے پاکستان آرٹس کونسل کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ”شہید کی جو موت ہے۔وہ قوم کی حیات ہے ”کے عنوان سے سیمینار کے مقررین میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی ، سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی، حریت رہنمائوں سید پرویز شاہ ایڈووکیٹ، سید یوسف نسیم، رکن سندھ اسمبلی طحہٰ احمد خان ،دیگر سیاسی رہنمائوںسردار صغیر ایڈوکیٹ ، ندیم اعوان ، ارشد شاہ ،سردار نزاکت ،کشمیری رہنما اقبال کشمیری ، سردار ام کلثوم اور دیگر شامل تھے۔غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہاکہ عالمی برادری جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔افواج پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میںمنہ توڑ شکست دے کر مودی کاغرور خاک میں ملادیا ہے۔انہوں نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام پیش کیا۔ غلام صفی نے کہاکہ شہید برہان مظفر وانی کی بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد اور مشن کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر طورپر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کی سفارتی مہم کاخیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ کل منگل کو برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی ۔ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مقبوصہ کشمیر کی عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔برہان وانی کی شہادت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔بھارت کشمیری عوام پر مظالم ڈھارہا ہے جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر سب جماعتیں متحد ہے۔پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے۔شہید ذوالققار علی بھٹو نے کہاتھا کہ کشمیر کیلئے ہزار سال جنگ لڑنی پڑے توہم لڑیں گے۔بے نظیر بھٹو نے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کیا۔بلاول بھٹو زرداری اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعہ پر بھارت نے جھوٹا الزام لگاکر پاکستان پر جنگ مسلط کی جس کو افواج نے ناکام بناکر مودی حکومت کو شکست دی ۔عالمی سطح پر بھارت تنہا ہوگیا ہے۔بھارت اب تسلیم کررہا یے ہمارے چار پائلٹ ہلاک ہوئے ۔یہ پاکستان کی جیت ہے۔سید پرویز شاہ ایڈوکیٹ اوردیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہ حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتی ہے ۔برہان وانی شہید نے تحریک آزادی کشمیرمیں ایک نئی جہت پیدا کی ۔ہر کشمیری نوجوان اب برہان وانی بنا چاہتا ہے۔بھارت کی کوشش ہے کہ برہان وانی کے کردار کو ختم کیا جائے لیکن یہ کشمیری عوام کا ہیرو ہے۔انہوں نے کہاکہ کل منگل کو شہید برہان وانی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک ”بنیان مرصوص ریلی”نکالی جائے گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button