مقبوضہ جموں و کشمیر

بجلی کے سخت بحران کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیر اندھیروں میں ڈوبا ہواہے، پی ڈی پی

power crisisسرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محبوبہ مفتی کی زیر قیادت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) نے مقبوضہ وادی کشمیر میں بجلی کی مسلسل بندش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید لوڈ شیڈنگ نے علاقے میں معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ڈی پی رہنما غلام نبی لون ہنجورا نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بجلی کے موجودہ بحران کی وجہ سے کشمیر اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اور کاروبار، تعلیم اور مریضوں کی دیکھ بھال بری طرح متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹروں پر موجود مریض بجلی کے بحران کی وجہ سے شدیدمتاثر ہیں، لوگ بجلی کے بھاری بل ادا کر رہے ہیں جبکہ محکمہ بجلی صارفین کو مناسب سپلائی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔مقبوضہ علاقے میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری بجلی کے سخت بحران نے علاقے میں تعمیر و ترقی کے مودی حکومت کے بلند بانگ دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button