مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : سات افراد کرونا میں مبتلا، بھارت میں تعداد 3ہزارسے تجاوز

مسلسل بارش کے باعث دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کرونا وبا کے سات نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر میں 4افراد جبکہ جموں خطے میں تین لوگوںمیں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرینگر کے ایک رہائشی اور بانڈی پورہ کے ایک معمر شخص کو دو روز قبل کورونا میں مبتلا پایا گیا تھا ۔ قبل ازیں ڈینٹل کالج سرینگر میں زیر تعلیم بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے دو طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ یوںوادی میں چار کورونا کیسز موجود ہیں۔جموںخطے میں تین افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ ان میں ریاسی کا ایک طالب علم ، بابلیانہ علاقے کا ایک شخص جبکہ کٹھوعہ ضلع کا ایک شخص شامل ہیں۔محکمہ صحت کے حکام نے عوام پر زور دیا کہ و ہ وبا سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کے فعال کیسز کی تعداد 3ہزر 3سو95 تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں مسلسل بارش سے دریائے جہلم کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button