پاکستان
کابل کو ڈرونز کی فراہمی سے پاکستان کے خلاف طالبان اور مودی حکومت کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : تازہ انکشافات سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی فوج پر حملوں میں طالبان گروپوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ڈرونز بھارت کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں جس سے طالبان اور مودی حکومت کے درمیان براہ راست گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا ہے اوراس کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قندھار میں بھارتی انسٹرکٹرز تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ اس سے بھارت اور طالبان کے درمیان براہ راست گٹھ جوڑ کی عکاسی ہوتیہے اور پراکسی گروپوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا بھارت کا مذموم منصوبہ ظاہرہوتاہے۔تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات علاقائی امن و سلامتی کو مزید خطرے میں ڈا لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت دہشت گردی کو مسلسل خارجہ پالیسی کے لئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔







