مقبوضہ جموں و کشمیر

میرا بھائی عسکریت پسند نہیں ایک عام شہری تھا

قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان کے بھائی کی دہائی

 

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع گاندر بل میں شہید ہونے والے ایک کشمیری نوجوان کے بھائی نے کہا ہے کہ انکے بھائی کا عسکریت پسندی سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ وہ ایک عام نوجوان تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے رشید احمد مغل نامی کشمیری نوجوان کو گزشتہ روز ضلع کے علاقے Arahama میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شہید ہونے والا نوجوان عسکریت پسند تھا اور وہ فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ماراگیا۔ تاہم شہید کے بھائی اعجاز احمد نے ایک بھارتی روزنامے کو بتایا کہ انکا بھائی ایک عام نوجوان تھا ۔ انہوںنے کہا کہ وہ منگل کی صبح گھر سے نکلا ، لیکن واپس نہیں آیا۔انہوںنے کہا کہ پولیس نے بدھ کے روز لاش کی شناخت کیلئے کہا تو پتہ چلا کہ شہید کیا جانے والا نوجوان میرا بھائی ہے۔ اعجاز احمد نے بتا یا کہ میرا بھائی بے قصور تھا اور اسے بلا وجہ مار دیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ وہ اس حوالے سے پولیس میں مقدمے درج کریں گے اور ہم معاملے کو مکمل او رشفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button