پاکستان
پاکستانی پارلیمانی وفد کی برسلز میں اہم ملاقاتیں
بھارت کے جارحانہ رویے ،خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا
برسلز:
پاکستانی پارلیمانی وفد نے یورپین کمیشن میں کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری کی سربراہ لوسی سیسٹاکووا اور کیبنٹ ایکسپرٹ برائے ایشیا نیٹیویڈاد لورینزو سے ملاقات کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملاقات کے دوران پارلیمانی وفد نے بھارت کے جارحانہ منفی رویے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کے باعث خطے میں امن و سلامتی کو درپیش شدید خطرات سے آگاہ کیا ۔پارلیمانی وفد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر التوا میں رکھ کر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مضمرات پر روشنی ڈالی۔اس دوران گلوبل گیٹ وے اقدام کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔





