بھارت

مدھیہ پردیش: گائے کو لات مارنے کا الزام :ہندو توا غنڈوں نے معمر مسلمان شخص کو ذلت آمیز سلوک کا نشانہ بنایا

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گنا میںہندو توا غنڈوں نے ایک معمر مسلمان شخص کو گائے کو لات مارنے کے الزام میں سرعام انتہائی ذلت آمیز سلوک کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنوں نے مسلمان شخص کو گائے کے سامنے معافی مانگنے پر مجبور کیااور اسے سخت زد وکوب کیا۔واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں معمر شخص کو ہندو تو ا غنڈوںکے درمیان دیکھا جاسکتا ہے جو اسے گائے کے سامنے زمین پر ناک رگڑنے ، پورے جسم کے ساتھ سجدہ کرنے اور معافی کے طورپر گائے کے پاﺅں چھونے پر مجبور کر رہے ہیں۔
واقعے نے گائے کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے اور انہیں تذلیل کا نشانہ بنانے کے ہندو توا گرپوں کے طریقہ کار پرسنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی واقعے کی مذمت کی گئی ہے ۔ صارفین نے استفسار کیا کہ اگر گائے کو لات مارنے کے الزام کا کوئی ثبوت موجود تھا توقانونی کارروائی کرنے کے بجائے ایک معمر شخص کو سرعام تذلیل کا کیوں نشانہ بنایا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button