مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 9راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس اورپولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ نے قاضی گنڈ کے علاقے چورٹ کا محاصرہ کیا اورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button