مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس کے سرینگراور گاندربل میں مختلف مقامات پر چھاپے

سرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈائون کے نا م پر سرینگر اور گاندربل اضلاع میں متعددمقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے دونوں اضلاع میں کم از کم تین مقامات پر چھاپے مارے اور مبینہ طورپر جعلی اکائونٹس اورمالی فراڈ میں ملوث افراد سے تفتیش کی۔
واضح رہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ کشمیریوں کواپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکنے کیلئے انہیں وحشیانہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے ۔مقبوضہ علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں اورمختلف حیلے بہانوں اور الزامات پرکشمیریوں کی گرفتاریاں روز کا معمول بن چکی ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button