احمد آباد : ہندوتوا بلوائیوں کا ایسٹر کی تقریب پر حملہ
احمد آباد: بھارت میں ہندوتوا تنظیموں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے ارکان نے ریاست گجرات کے شہراحمد آبادمیں مسیحی برادری کی ایسٹر کی تقریب پر حملہ کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندوتوا بلوائیوں کو لاٹھیاں اٹھائے اور جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے تقریب میں زبردستی گھس کر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔تقریب میں بچوں سمیت مسیحی برادری کے 100کے قریب افراد موجود تھے جب ہندوتوا بلوائیوں نے وہاں حملہ کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے تفتیش کیلئے مسیحی برادری کے نمائندوں کوحراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق ہندتوا بلوائیوں نے تقریب میں شریک مسیحی برادری کے ارکان سے ان کے مذہب کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور تبدیلی مذہب کابے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے ان پر حملہ کردیا۔ تاہم اودھو پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پی این زنزو وادیا نے تصدیق کی ہے کہ ہندوتوا کارکنوں کے اس دعوے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔