پاکستان

پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی:پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاک فوج نے کنٹرول لائن پر بھمبر کے مناور سیکٹر میںجاسوسی کیلئے بھیجے گئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔سکیورٹی ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ بھمبر کے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر سے جاسوسی کی کوشش کی، پاک فوج کی بروقت کارروائی نے دشمن کی سرحد پار جاسوسی کی مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی،پیشہ ورانہ مہارت اوردفاعی تیاری کاثبوت ہے۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کافوری جواب دینے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے اور، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔یہ واقعہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے ۔
یاد رہے پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں، بھارتی نیوز چینلز مسلسل کشمیری مسلمانوں اور پاکستانی فوج کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، جبکہ ہندو قوم پرست جماعتیں اشتعال انگیز بیانات دے کر عوام میں نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں اور پاکستان کے خلاف کھلی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کی پیش کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button