ششی تھرور سے انکے صحافی بیٹے کا پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق سوال

واشنگٹن:کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرورکی قیادت میں بھارت کاکل جماعتی وفد آپریشن سندور کے بعد بھارتی موقف کو واضح کرنے کیلئے واشنگٹن میں ہے۔نیویارک میں "کونسل آن فارن ریلیشنز” میں ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ششی تھرور کے صحافی بیٹے نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا ثبوت طلب کرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہال میں خارجہ پالیسی کے ماہرین، سفارتکار وں اور صحافیوں سے بھراہوا تھا ۔ ماحول سنجیدہ تھا کیونکہ چند دن پہلے جموں و کشمیر کے پہلگام میں حملے کو جواز بنا کر "آپریشن سیندور”کے نام سے پاکستان اورآزاد کشمیر کے شہری علاقوںمیں جارحیت کی تھی ۔ سوال کے بعد واشنگٹن پوسٹ” میں عالمی امور کے کالم نگارایشان تھرور اور ان کے والد ششی تھرور کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ایشان نے اپنے والد سے سوال کیا کہ کیا کسی سرکاری مذاکرات کار نے آپ سے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت مانگے ہیں؟ اور پاکستان کی جانب سے بار بار انکار پر آپ کا کیا موقف ہے؟ششی تھرور نے ہنستے ہوئے جواب دیا: انہیں سوال پوچھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، یہ میرا بیٹا ہے! جس پر ہال میں قہقہے گونجنے لگے۔ششی تھرور نے جواب میں کہاکہ بھارت نے بغیر ثبوت کے یہ کارروائی نہیں کی۔







