پاکستان

بھارت عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے:صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ بھارت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر مملکت نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ طالبان رجیم کی مدد کر رہا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین سے دہشت گرد عناصر کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے کر جرائم میں شراکت دار بن گئے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ کچھ ممالک نہ صرف ان کی براہِ راست مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ انہیں تکنیکی اور عسکری ذرائع بھی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔صدرِ زرداری نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی پر عالمی رہنماﺅں اور ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button