بھارت

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار

نئی دلی :بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے دفاعی صنعت کی کارکردگی پر شدید برہمی اور عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدوں کو وقت پر مکمل نہ کرنا ملکی صنعتی صلاحیت پر سوال اٹھاتا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جنرل انیل چوہان نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ” آپ معاہدہ تو کر لیتے ہیں مگر وقت پر ڈیلیوری نہیں دیتے، جو ہماری مجموعی صلاحیت کو کمزور کرتا ہے“۔ انہوںنے کہا کہ دفاعی پیداوار کے معاملے میں مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ضروری ہے کیونکہ یہ براہِ راست قومی سلامتی سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔
چوہان نے مزید کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ منافع کمانے کی دوڑ میں کچھ حب الوطنی کا پہلو بھی شامل ہو۔ دفاعی اصلاحات یکطرفہ نہیں ہوسکتیں، اس کے لیے صنعت کو اپنی اصل استعداد کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
جنرل انیل چوہان نے کہا کہ متعدد کمپنیاں اپنی مصنوعات کو 70 فیصد مقامی قرار دیتی ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے، اور قیمت کے لحاظ سے بھی ان کی مصنوعات بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگی پڑتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button