مقبوضہ جموں و کشمیر
سامبا سیکٹر میں مبینہ ڈرون کی نشاندہی کے بعد بی ایس ایف کی تلاشی کارروائی شروع

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ کی سرحدی سکیورٹی فورس (BSF) نے اتوار کے روز ریمبیر گڑھ سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا جب ورکنگ باؤنڈری کے نزدیک مبینہ ڈرون سرگرمی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، حکام نے بتایا کہ صبح کے ابتدائی اوقات میں کرالیان گاؤں میں ڈرون کی مشکوک حرکت دیکھی گئی جو ریمبیرگڑھ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع ہے۔ اس الرٹ کے بعد بی ایس ایف نے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے ۔








