بھارت

بھارت :ہریانہ میں نام نہاد گائو رکشکوں نے مویشی ٹرانسپورٹر کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

چندی گڑھ:  بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست ہریانہ میں نام نہاد گائو رکشکوں (گائے کے محافظوں) نے ایک مویشی ٹرانسپورٹر کو اغوا کرکے پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع پلوال میں پیش آیا۔ ہلاک اورزخمی ہونے والوںکی شناخت سندیپ اور بال کشن کے طور پر ہوئی ہے جو قانونی طریقے سے مویشیوں کو لے جا رہے تھے۔نام نہاد گائو رکشکوں نے انہیں بے رحمی سے ماراپیٹا اور نہر میں پھینک دیا۔ ٹرک ڈرائیور بال کشن نے بڑی مشکل سے نہر سے نکل کر اپنی جان بچائی۔ سندیپ کی لاش بعد میں نہر سے برآمد ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کو چاقو کے کئی زخم آئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرین مویشیوں کو راجستھان کے علاقے سری گنگا نگر سے لکھنو لے جا رہے تھے لیکن وہ ہریانہ میں راستہ بھول گئے تھے۔ہریانہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں متاثرین غیر مسلم نکلے۔ اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں گا ئو رکشکوں کے ایک گروپ نے فرید آباد میں بارہویں جماعت کے ایک طالب علم آرین مشرا کا کار میں پیچھا کیا تھا اور اسے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button