حادثات
مقبوضہ کشمیر : مختلف سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک، 3زخمی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کٹھوعہ میں ایک کار بنی بھنڈار روڈ سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے تین افاد راکیش کمار، جیون اور وکی ہلاک ہو گئے ۔ گاڑی، جس میں پانچ افراد سوار تھے، پراسرار طورپرحادثے کا شکار ہوئی ۔ ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حادثے میں دو نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ایک اور سڑک حادثے میں، بھارتی فوج کے اسپیشل آپریشن گروپ کا ایک اہلکار شالو رام بالی ضلع کٹھوعہ میں کٹرہ کے علاقے سرواد میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا ۔ سکوٹی اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش آنے والے اس تصادم میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔




