بھارت
جھارکھنڈ : بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 18ہندو یاتری ہلاک

نئی دلی :بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کم سے کم 18افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جھارکھنڈ کے علاقے دیو گھر میں ہندو یاتریوں کی بس اور گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک کے درمیان ٹکر سے 18یاتری ہلاک ہو گئے ہیں ۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، یاتری ہندو مہینے شراون کی مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔حادثہ اس قدر شدیدتھا کہ بس مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال ہزاروں افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہو تے ہیں ۔بھارتی وزیرِ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کی طرف سے حال ہی میں پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق2023میں سڑک حادثات میںایک لاکھ 72ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔گزشتہ سال نومبر میںریاست اتراکھنڈ میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 36مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔





