مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر: ہندو توا تنظیموں کاوشنو دیوی شرائن بورڈ ہسپتال میں مسلم طلباءکے داخلے پر احتجاج

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہند توا گرپوں نے اپنے مسلم مخالف تعصب کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے جموں کے ایک ہسپتال میں مسلم ڈاکٹروں اور طلباء کے میرٹ کی بنیاد پر داخلے کے خلاف احتجاج کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)، راشٹریہ بجرنگ دل اور یووا راجپوت سبھا سمیت مختلف ہندوتوا تنظیموں نے وشنو دیوی شرائن بورڈ ہسپتال میں تقرریوں کے خلاف احتجاج کیا اورکہاکہ ہسپتال میں ہندو ڈاکٹروں کو ہی تعینات کیا جانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق میرٹ پر داخلہ لینے والے 50 میں سے 42 طلباء مسلمان تھے۔وشوا ہندو پریشد کے جنرل سیکرٹری بجرنگ باگرا نے کہا کہ مسلم اکثریتی داخلوں نے عدم توازن پیدا کیاہے۔ انہوںنے مقبوضہ علاقے کے نام نہاد لیفٹیننٹ گورنر کو بھی اس حوالے سے خط بھی لکھا اور بھر تی اور داخلہ پالیسیوں پر نظر ثانی کامطالبہ کیا۔

میرٹ پر ہونے والے داخلوں کے خلاف ہندو توا تنظیموں کا احتجاج انکی تنگ نظری اور مسلم دشمنی کا واضح عکاس ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button