بھارت

امریکی ٹیرف کے باعث بھارت کی برآمدات میں کمی ، تجارتی خسارہ ریکارڈ بلندی پر،ٹیکسٹائل کا شعبہ بری طرح متاثر

نئی دہلی:امریکہ کی طرف سے عائد کردہ اونچی ٹیرف کی وجہ سے اکتوبر میں بھارت کی برآمدات میں 11.8فیصد کی زبردست کمی دیکھی گئی جو 34.38ارب ڈالر تک گر گئی جبکہ تجارتی خسارہ 41.68ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاجس کی بنیادی وجہ سونے کی درآمدات میں اضافہ بتایاجارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہاگیا ہے کہ سونا، چاندی، کپاس کے خام مال، کھاد اور سلفر کی زیادہ درآمدکی وجہ سے بھارت کی درآمدات 16.63فیصد بڑھ کر 76.06ارب ڈالرتک پہنچ گئیں۔اس سے قبل ستمبر میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 31.15 ارب ڈالر ہو گیا تھا جو ایک سال کے دوران سب سے زیادہ تھا۔ اکتوبر میں خام تیل کی درآمدات بھی کم ہو کر 14.8ارب ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 18.9ارب ڈالر تھیں۔
دریں اثناء امریکہ کی طرف سے بھارت پر عائد 50فیصد ٹیرف نے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ اکتوبر میں سوتی دھاگے، کپڑے، میک اپس، انسانی ساختہ فائبر، جوٹ کی مصنوعات، قالین اور دستکاری سمیت تقریبا تمام زمروں میں دوہرے ہندسے کی کمی دیکھی گئی۔کنفیڈریشن آف انڈین ٹیکسٹائل انڈسٹریز نے بتایا کہ ٹیرف کے باعث ٹیکسٹائل کی برآمدات میں گزشتہ ماہ 12.92%جبکہ ملبوسات کی برآمدات میں 12.88%کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اکتوبر 2024کے مقابلے میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مجموعی برآمدات میں 12.91فیصد کمی واقع ہوئی۔گارمنٹس اور ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ امریکی خریدار ٹیرف کی وجہ سے بھاری رعایت کے ساتھ ساتھ آرڈرز کی منسوخی یا ملتوی کرنے اور آرڈر کے حجم میں کمی کی درخواست کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button