سمینار

جنوبی افریقہ میں منعقدہ سیمیناروں میں تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی مظالم اجاگر

کیپ ٹائون: جنوبی افریقہ میں”نیلسن منڈیلا کشمیر،افریقہ امن کانفرنس”کے عنوان سے متعدد سیمینار منعقد کیے گئے جن میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی اور انصاف کے لیے جاری جدوجہد کو اجاگر کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ سیمینار 22اور23نومبر 2025کو جوہانسبرگ میں ہونے والے جی 20سربراہی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت سے قبل منعقدکئے گئے۔جنوبی افریقہ کشمیر ایکشن گروپ (SAKAG)، کشمیر گلوبل موومنٹ اور پاکستانی ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے سیمیناروں میں انسانی حقوق کے مقامی اور بین الاقوامی کارکنوں نے شرکت کی تاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکے۔ شرکا ء نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔تقریبات کے دوران قراردادیں منظور کی گئیں جن میں جنوبی افریقہ کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو محدود کرے، اس پرپابندیاں عائد کرے، جی 20میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی میزبانی سے گریز کرے اور جنگی جرائم پراس کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔اس سے قبل17نومبر کوجنوبی افریقہ کشمیر ایکشن گروپ کے چیئرمین سلمان خان نے مسلم لائرز ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مودی کے خلاف باضابطہ طور پرشکایت درج کروائی جس میں انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ جنوبی افریقی پولیس سروس (SAPS)نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی۔ آرگنائزنگ گروپوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کی تاریخی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کو انصاف دلائے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں، قانونی انجمنوں، مقامی کمیونٹیز اور بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپوں نے بھی بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورے کے موقع پرکشمیریوں کی حمایت اور ان کے جائز حق خودارادیت کے لیے ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button