آزاد کشمیر

عالمی سطح پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے اور پاکستان کا قد بلند ہوا ہے : مسعود خان

اسلام آباد :امریکہ، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جھوٹی خبروں کی نئی مہم اس کے سٹریٹجک عدم تحفظ کی عکاسی کرتی ہے کیونکہ پاکستان امریکہ، چین اور روس کے لیے ایک اہم جیو پولیٹیکل محور کے طور پر ابھر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسعود خان نے جھوٹے بیانیے کو پھیلانے میںبھارتی میڈیا کے کردار کے بارے میں کہاکہ بھارت کا پروپیگنڈا منظم، ریاستی سرپرستی میں اور نظریے کی بنیاد پر ہے جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی انڈیا کے پروپیگنڈے سمیت بھارت کی جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوششیں بار بار بے نقاب ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ 2025پاکستان کی سفارت کاری کے لیے ایک پیش رفت کا سال ہے جس کو مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ تصادم کے دوران اور اس کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل سے تقویت ملی جس سے بڑے عالمی دارالحکومتوں میں اسلام آباد کی ساکھ کو بڑھ گئی۔انہوں نے ٹھوس سفارتی اور سیکورٹی فوائد کو اجاگرکیا جس میں امریکہ کی طرف سے 686ملین ڈالر کے F-16 اپ گریڈ پیکج کی منظوری، امریکہ-ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں اورغزہ جنگ بندی کی غرض سے ملٹی لیٹرل اقدام کے لیے پاکستان کا قابل اعتماد کردار شامل ہے۔ مسعود خان نے خودمختار اثاثوں کی کرپٹو ٹوکنائزیشن، بائنانس کے ساتھ شراکت داری، اہم معدنیات میں امریکی سرمایہ کاری اور قابل تجدید ذرائع اور زراعت میں تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے اقتصادی اور تکنیکی کامیابیوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی اقتصادی اور سٹریٹجک فریم ورک میں پاکستان کی دوبارہ شمولیت کے ٹھوس اشارے ہیں۔بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا پروپیگنڈہ سٹریٹجک حسد اور اندرونی کمزوری کا عکاس ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مئی کی جنگ کے بعد بھارت کی فوج، مواصلات کی ساکھ اور سفارتی حیثیت کو دھچکہ لگا اور اس کی ہندو انتہا پسندی سیکولرازم کو ختم کر رہی ہے اور معاشرے کو تقسیم کر رہی ہے۔ مسعود خان نے پاکستان کو چوکنارہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے جھوٹ بے نقاب ہو چکے ہیں اور پاکستان کا قد بلند ہوا ہے،لیکن یہ پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے استحکام، چوکسی اور سخت فیصلوں کا وقت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button