بھارت

چھتیس گڑھ : بھارتی بی ایس ایف کانسٹیبل کی خودکشی

نارائن پو:
شورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانسٹیبل نے آج ضلع نارائن پور کے علاقے سون پور میں واقع سیکورٹی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی ۔کانسٹیبل کی لاش کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے ۔خودکشی کرنے والا بی ایس ایف کانسٹیبل اتر پردیش کے ضلع باغپت کا رہائشی تھا ۔ا س سے قبل9 ستمبراور22اگست کو ریاست کے علاقے سکمااور 30جولائی کو بیچا پور اور 13جولائی کو رائے پور میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مبینہ طورپر خودکشی کی تھی ۔
واضح رہے کہ گھر سے دور دشوارگزار اور شورش سے متاثرہ علاقوںمیں مسلسل طویل عرصے تک تعیناتی کی وجہ سے بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button