بھارت

بھارت میں اقلیتوں کیخلاف منظم ہندوتواایجنڈے کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: پرکاش راج

نئی دلی:
بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مبینہ منظم جبر اور امتیازی پالیسیوں پر ایک بار پھر بحث تیز ہو گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق معروف بھارتی اداکار اور ہدایت کار پراکاش راج نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ریاستی ادارے ہندوتوا ایجنڈے کے تابع ہو چکے ہیں۔پراکاش راج کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، قبائلیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ایک منظم ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جو معاشرے کو شدید تقسیم کی طرف لے جا رہی ہیں، ملک میں انصاف میں تاخیر نہیں بلکہ انصاف سے انکار ہو رہا ہے اور عام شہری پولیس اور ریاستی اداروں سے خوفزدہ ہیں۔اداکار کانے کہا کہ غیر قانونی اور جابرانہ رویے نے پولیس کو عوام سے دور کر دیا ہے، جبکہ آر ایس ایس کو انہوں نے بھارت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔پرکاش راج نے کہا کہ رام مندر میں وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں پرچم کشائی بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کی واضح مثال ہے۔سیاسی مبصرین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس آئینی تبدیلیوں اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کے الزامات کی زد میں ہیں، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی جمہوریت پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ملک میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button