مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی گنجائش مسلسل کم ہو رہی ہے،مہراج ملک

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کیکٹھوعہ جیل سے رہائی کے بعد ایم ایل اے مہراج ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی گنجائش مسلسل کم ہو رہی ہے ۔انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد میں شامل ہوں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہراج ملک نے کہا کہ انہیں عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر قید کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے حال ہی میں
کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ان کی نظر بندی کوکالعدم قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو قید توکیا جا سکتا ہے لیکن ان کے خیالات کو نہیں روکا جا سکتا۔مہراج ملک نے مزیدکہاکہ تعلیم یافتہ افراد کو سیاست اور عوامی زندگی میں فعال کردار ادا کرناچاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button