پاکستان

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صدر مملکت

وہاڑی:صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے ایک انچ پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وہاڑی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناح کی دوراندیشی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے بھارت میں انتہاپسند نظریات کے بھانپ لیا تھا اور اسی لیے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔صدر مملکت نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے علاقائی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا تاکہ قومی سلامتی اور وقار کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے حکمرانی کیلئے لچک اور سیاسی بلوغت ضروری ہے اور سیاسی تعاون انتہاپسندانہ رجحانات کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button