مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لئے لوگوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے اورتازہ ترین واقعے میں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام میں کالے قانون ”یو اے پی اے “کے تحت ایک اور کشمیری کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضبط شدہ جائیداد میں 01 کنال اور 16 مرلہ اراضی شامل ہے جوگمگلہ خان صاحب کے غلام نبی نجار کی ملکیت ہے۔قابض حکام نے بتایا کہ یہ اقدام بھارتی ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 85 کے تحت کیاگیاجس سے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر نشانہ بنانے کے لیے بھارتی حکا م کی منظم مہم کی عکاسی ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہیں اوربھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ا ختلاف رائے کو دبانے کے لیے شہریوں کو ڈرانا دھمکانا ،انہیں سزا دینا، املاک ضبط کرنااور کالے قوانین کا استعما ل کرناروز کا معمول ہے۔ انہوں نے جائیداد کی ضبطی کی مذمت کرتے ہوئے اسے عام کشمیریوں کی معاشی اور سماجی زندگی کو تباہ کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا جبکہ بھارت اپنے جابرانہ قبضے کوقانون نافذ کرنے کے قدم کے طور پر پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات علاقے میں خوف اور ناانصافی کے احساس کو مزید گہرا اور کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے بھارت کی مسلسل بے حسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button