جموں :بھارتی فوج نے راجوری، پونچھ اضلاع آپریشن تیز کر دیا

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے جموں خطے کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے دونوں جڑواں اضلاع کے کئی علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کے عمل میں تیزی لائی ہے ۔ قابض بھارتی فورسز اہلکار گھروں میں داخل ہو کر خواتین، بچوں اور معمر افراد سمیت مکینوں کو سخت ہراساں جبکہ نوجوانوں کو فوجی کیمپوں اور تھانوںمیںپیش ہونے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ بھارتی فوج نوجوانوں پر اپنے لیے بطور مخبر کام کرنے کیلئے بھی دباﺅ ڈال رہی ہے۔
بھارتی فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے حال ہی میں پونچھ میں شاہستار اور راجوری سیکٹر میں ہنجنوالی کا دورہ بھی کیا۔
پونچھ اور راجوری میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں نے علاقے کے لوگوں کی مشکلا ت اور خوف ودہشت کے ماحول میں اضافہ کر دیاہے۔






