آزاد کشمیر

گاندربل میں جعلی مقابلے کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع گاندربل میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان کے جعلی مقابلے میں قتل کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں کشمیری مہاجرین، حریت کارکنوں، وکلاءاور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر جابرانہ فوجی قبضہ جما رکھا ہے اور آئے روز بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے گاندربل واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے جاری مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی کے حصول تک اپنی پرامن جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جبر و استبداد سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button