مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.6 ریکارڈ

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں اتوار کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں زلزلے کی شدت ناپنے والے ادارے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ زلزلہ صبح 4بجکر 32منٹ پر آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلہ کم گہرائی کا تھاجو 0 سے 70 کلومیٹر گہرائی میں واقع ہواہے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button