مقبوضہ جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کا مقبوضہ کشمیرمیں مجوزہ حلقہ بندیوں پر اظہار تشویش

حلقہ بندیاں بی جے پی کے فائدے کیلئے نہیں کی جانی چاہیے

سرینگر:
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مجوزہ حلقہ بندیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ عمل کسی ایک سیاسی جماعت خصوصا ہندوتوا بی جے پی کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ عام ووٹرز کے حق میں ہونا چاہیے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 2020میں کی گئی حلقہ بندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حلقہ بندیاں صرف بی جے پی اور اسکے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ نئی حد بندی غیر جانبدار ہونی چاہیے۔ حلقہ بندیوں کا نیا بل بھی صرف بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے لایاگیاہے جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق انڈیا اتحادکانئی دلی میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پراجلاس ہو رہا ہے، جس میں وہ بھی شرکت کریں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button